Sayings about life /zindagi
Urdu poetry on life :
زندگی کے سابقے لاحقے عجیب ہیں
زندگی کے رابطے ضابطے عجیب ہیں
راستے عجیب ہیں
زندگی کی چاہتیں، راحتیں عجیب ہیں
ساعتیں عجیب ہیں
عجیب ہیں یہ سلسلے خمار کے
زندگی سے پیار کے
عجیب زندگی ہے یہ
کہ سابقے یا لاحقے، رابطے یا ضابطے
ساتھ ہوں نہ ہوں مگر آس ٹوٹتی نہیں
عجیب زندگی ہے یہ
شبہ طراز ~
Poetry on Life |
خمار بارہ بنکوی~
وہ لوگ جن کو زندگی سے پیار تھا سلیم
وہ لوگ زندگی کی حراست میں مرگئے
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں ،سب سوال مشکل ہیں
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا ہوں
حاشیے لگاتا ہوں
دائرے بناتا ہوں
یا سوال نامے کو دیکھتا ہی جاتا ہوں
زندگی کے پرچے کے
سب سوالوں لازم ہیں ،سب سوالوں مشکل ہیں
امجد اسلام امجد~
Amjad Islam Amjad poetry on zindagi |
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ساحر لدھیانوی~
کون جیتا ہے زندگی اپنی
ہر کسی پر کوئی مسلط ہے ۔ ۔ ۔
اب کہانی کیا بڑھانی ، تخلیہ
زندگی کیاکسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتےہیں
بہت روئے زندگی کو سینے سے لگا کر
ذکر خدا کرتے تو شاید ولی ہوتے
غم زندگی سے فرار کیا، یہ سکون کیوں یہ قرار کیا
غم زندگی بھی ہے زندگی، جو نہیں خوشی تو نہیں سہی
~ نصیر الدین نصیر
زندگی کے سلوک کیا کہیے
جس کو مرنا ہو ، زندگی سے ملے
خمار بارہ بنکوی~
ہم کیا بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا گئے
زندگی کیسے بسر ہوگی کہ ہم کو تابش
صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے ۔ ۔ ۔
زندگی ہم خرید بیٹھے تھے
قرض ہر سانس نے اتارا ہے
Urdu quotes and sayings about life :
انسان کی زندگی بھی پودوں جیسی ہوتی ہے ۔ کچھ کو پانی دینے کے لیے اللہ تعالٰی کسی کو راہ دکھاتا ہے، اور کسی کو جنگل کے پودوں کی طرح خود سنبھالتا ہے ۔
اگر آپ ڈھیٹ بن جائیں۔