Last updated : 15 May 2019
Sayings about life /zindagi
In this article you are going to read
Urdu quotes and poetry about life :
زندگی ایک گورکھ دھندہ ہے ۔ جس کو آج تک کوئی بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا ۔ شعراء ، فلسفیوں، اور ادیبوں نے بہت کچھ کہا پھر بھی کچھ نہ کچھ تشنہ رہ جاتا ہے ۔ آئیں میں اور آپ مل کر اس کو سمجھنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ ۔
Urdu poetry on life :
زندگی کیاھے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ھے انہی اجزا کا پریشاں ہونا
زندگی کے سابقے لاحقے عجیب ہیں
زندگی کے رابطے ضابطے عجیب ہیں
راستے عجیب ہیں
زندگی کی چاہتیں، راحتیں عجیب ہیں
ساعتیں عجیب ہیں
عجیب ہیں یہ سلسلے خمار کے
زندگی سے پیار کے
عجیب زندگی ہے یہ
کہ سابقے یا لاحقے، رابطے یا ضابطے
ساتھ ہوں نہ ہوں مگر آس ٹوٹتی نہیں
عجیب زندگی ہے یہ
شبہ طراز ~
وہ لوگ جن کو زندگی سے پیار تھا سلیم
وہ لوگ زندگی کی حراست میں مرگئے
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں ،سب سوال مشکل ہیں
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا ہوں
حاشیے لگاتا ہوں
دائرے بناتا ہوں
یا سوال نامے کو دیکھتا ہی جاتا ہوں
زندگی کے پرچے کے
سب سوالوں لازم ہیں ،سب سوالوں مشکل ہیں
امجد اسلام امجد~
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ساحر لدھیانوی~
کون جیتا ہے زندگی اپنی
ہر کسی پر کوئی مسلط ہے ۔ ۔ ۔
غم زندگی سے فرار کیا، یہ سکون کیوں یہ قرار کیا
غم زندگی بھی ہے زندگی، جو نہیں خوشی تو نہیں سہی
~ نصیر الدین نصیر
زندگی کے سلوک کیا کہیے
جس کو مرنا ہو ، زندگی سے ملے
خمار بارہ بنکوی~
انسان کی زندگی بھی پودوں جیسی ہوتی ہے ۔ کچھ کو پانی دینے کے لیے اللہ تعالٰی کسی کو راہ دکھاتا ہے، اور کسی کو جنگل کے پودوں کی طرح خود سنبھالتا ہے ۔
زندگی کے سابقے لاحقے عجیب ہیں
زندگی کے رابطے ضابطے عجیب ہیں
راستے عجیب ہیں
زندگی کی چاہتیں، راحتیں عجیب ہیں
ساعتیں عجیب ہیں
عجیب ہیں یہ سلسلے خمار کے
زندگی سے پیار کے
عجیب زندگی ہے یہ
کہ سابقے یا لاحقے، رابطے یا ضابطے
ساتھ ہوں نہ ہوں مگر آس ٹوٹتی نہیں
عجیب زندگی ہے یہ
شبہ طراز ~
Poetry on Life |
کہنے کو توزندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا
خمار بارہ بنکوی~
خمار بارہ بنکوی~
زندگی نام ہے لمحوں کو
اپنے انداز میں گنوانے کا
جون ایلیا ~
زندگی تجھ سے کسی طور نبھائی نہ گئی
مجھ سے دشمن ساتھ رویہ ہیں ہمیشہ رکھا
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں
زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
ہم کو ملی ہے زندگی ایسے کہ جس طرح
کوئی کسی کو قرض چکانے کا وقت دے
ظہیر مشتاق رانا~
وہ لوگ جن کو زندگی سے پیار تھا سلیم
وہ لوگ زندگی کی حراست میں مرگئے
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں ،سب سوال مشکل ہیں
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا ہوں
حاشیے لگاتا ہوں
دائرے بناتا ہوں
یا سوال نامے کو دیکھتا ہی جاتا ہوں
زندگی کے پرچے کے
سب سوالوں لازم ہیں ،سب سوالوں مشکل ہیں
امجد اسلام امجد~
Amjad Islam Amjad poetry on zindagi |
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ساحر لدھیانوی~
کون جیتا ہے زندگی اپنی
ہر کسی پر کوئی مسلط ہے ۔ ۔ ۔
زندگی سے بھر گیا دل ، حسرتو
اب کہانی کیا بڑھانی ، تخلیہ
زندگی کیاکسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتےہیں
بہت روئے زندگی کو سینے سے لگا کر
ذکر خدا کرتے تو شاید ولی ہوتے
اب کہانی کیا بڑھانی ، تخلیہ
زندگی کیاکسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتےہیں
بہت روئے زندگی کو سینے سے لگا کر
ذکر خدا کرتے تو شاید ولی ہوتے
غم زندگی سے فرار کیا، یہ سکون کیوں یہ قرار کیا
غم زندگی بھی ہے زندگی، جو نہیں خوشی تو نہیں سہی
~ نصیر الدین نصیر
زندگی کے سلوک کیا کہیے
جس کو مرنا ہو ، زندگی سے ملے
خمار بارہ بنکوی~
دو دن کی زندگی تھی صدیوں کا تھا سفر
ہم کیا بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا گئے
زندگی کیسے بسر ہوگی کہ ہم کو تابش
صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے ۔ ۔ ۔
زندگی ہم خرید بیٹھے تھے
قرض ہر سانس نے اتارا ہے
زندگی کا المیہ یہ نہیں ہے کہ یہ بہت جلدی ختم ہو جاتی ہے بلکہ زندگی کا اصل المیہ یہ ہے کہ ہم جینا بہت دیر سے سیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔ہم کیا بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا گئے
زندگی کیسے بسر ہوگی کہ ہم کو تابش
صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے ۔ ۔ ۔
زندگی ہم خرید بیٹھے تھے
قرض ہر سانس نے اتارا ہے
~اتباف ابرک
Urdu quotes and sayings about life :
انسان کی زندگی بھی پودوں جیسی ہوتی ہے ۔ کچھ کو پانی دینے کے لیے اللہ تعالٰی کسی کو راہ دکھاتا ہے، اور کسی کو جنگل کے پودوں کی طرح خود سنبھالتا ہے ۔
اتنے کم ہمت نہیں بنو،زندگی موت کے شکنجے میں دم توڑ نے لگے تو بھی شیر بن کے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دو۔
دنیا بھی عجب میلہ ہے ،کسی کے دم سے سلامت زندگی، کسی کے دم سے قیامت زندگی ۔
زندگی کی حقیقت سے بہت سنجیدہ اور رنجیدہ نہیں ہوں ، ایک بات تو طے ہے آپ اس سے بھاگ نہیں سکتے ۔
خلیل جبران ~
،زندگی حد درجہ آسان ہو سکتی ہے
اگر آپ ڈھیٹ بن جائیں۔
اگر آپ ڈھیٹ بن جائیں۔
زندگی جیتنے کے لئے تین سو ساٹھ داو آنے چاہیے ،ورنہ صرف ایک ، انسان کو جینا آنا چاہئے، مر تو سب نے ہی جانا ہے۔
اگر تمہیں زندگی کی حقیقت معلوم ہو جائے توبیشک تم کوئی اور ساتھی نہیں چنو، سوائے عشق حقیقی کے ۔ ۔ ۔
مولانا جلال دیں رومی~
نو میٹر واٹ زندگی آپ کو میدان جنگ میں سب سے آخر میں لے جا کر نہ کھڑا کر دے کھڑے ہو جائیں، بس گریں نہیں ۔
نو میٹر واٹ ۔ ۔ ۔
کوئی ایک بھی دوست نہ ہو اور ہر طرف دشمن ہوں ،کھڑے رہیں،،، سب سے پیچھے۔ ۔ سب سے آخر میں ۔۔ روتے ہوئے ۔ ۔ سسکتے ہوئے ۔ ۔ غم زدہ اور ٹوٹے ہوئے۔ ۔
نو میٹر واٹ ۔ ۔ ۔
سمیرا حمید~
زندگی صدیوں، سالوں، مہینوں، یا دنوں میں نہیں بدلتی بلکہ زندگی اسی لمحے بدل جاتی ہے جس میں آپ زندگی بدلنے کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
قاسم علی شاہ
غلطی اسی سے ہوتی ہے جو محنت کرتا ہے ، نکموں کی زندگی تو دوسروں کی غلطی نکالنے میں گزر جاتی ہے ۔
زندگی میں کوئی خوشی کوئی رشتہ ،کوئی جذبہ بھی مستقل نہیں ہوتا انکے بھی پاؤں ہوتے ہیں ہمارا سلوک اور رویہ دیکھ کر کبھی یہ دوڑ کر قریب آجاتے ہیں، اور کبھی کبھی آہستہ آہستہ دور چلے جاتے ہیں ۔
زندگی کا اصل راز یہ ہے کہ دنیا کو قلب سے نکالو ، گو ہاتھ میں بقدر ضرورت موجود رہے ،دنیا کا ہاتھ میں ہونا مضر نہیں، دل میں سمانا مضر ہے ، قلب تو بس حق تعالٰی کے رہنے کی جگہ ہے ، قلب کو صاف رکھنا چاہیے ۔ نام معلوم کس وقت نور حق اور رحمت الہی جلوہ گر ہو جائے اسکا خاص اہتمام رکھو کہ قلب فضولیات سے خالی رہے۔
آدمی زندگی گزارنے سے بوڑھا نہیں ہوتا، زندگی میں دلچسپی نہ لینے سے بوڑھا ہوتا ہے ۔
~اشفاق احمد
زندگی کسی سے ادھار نہیں لی جاتی، اسے خود اپنے اندر روشن کرنا پڑتا ہے ۔
زندگی ارادے سے کم اور یقین سے زیادہ گزرے تواچھی بات ہے ، ورنہ دوسرے ہی گزارتے ہیں اور انسان پٹری بنا ان کو
گزرنے دیتا ہے، گزرتے دیکھتا رہتا ہے ۔
اختر عباس~
زندگی بھی گاڑی کی طرح ہوتی ہے، کبھی کبھی پریشانیوں کے جھٹکے سے رک سی جاتی ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ کبھی چلے گی ہی نہیں- لیکن ایسا نہیں ہوتا، کوئی بھی موسم چاہے وہ مایوسی یا قنوطیت کا ہی کیوں نہ ہو، اسےبدلنا ہی ہوتا ہے، یہ ہی فطرت کا قانون ہے۔
یقینا اب بھی بہت کچھ تشنہ رہ گیا ہے ۔ پر پھر بھی میں نے اپنی سی کوشش کی ۔ امید ہے آپ کو پسند آئی ہو گی ۔ اگر یہ تحریر اچھی لگی ،تو احباب کوبھی ارسال کریں ۔ اور اپنی آراء اور نقطہ نظر سے آگاہ ضرورت کیجئے گا ۔
😊 شکریہ
زندگی کیاھے عناصر میں ظہور ترتیب
ReplyDeleteموت کیا ھے انہی اجزا کا پریشاں ہونا
Interesting stuff to read. Keep it up.
ReplyDeleteRead More
Angry SMS
Thanks for your encouragement.
Delete