Tuesday, November 27, 2018

Sayings about life


Last updated : 15 May 2019



Sayings about life /zindagi 



In this article you are going to read 
Urdu quotes  and poetry  about life : 


زندگی ایک  گورکھ دھندہ ہے ۔ جس کو آج تک کوئی بھی ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا ۔ شعراء ، فلسفیوں،  اور ادیبوں  نے بہت کچھ کہا پھر بھی کچھ نہ کچھ تشنہ رہ جاتا ہے ۔ آئیں میں اور آپ مل کر اس کو سمجھنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ ۔

Urdu poetry on life :



زندگی کیاھے عناصر میں ظہور ترتیب
  موت کیا ھے انہی اجزا کا پریشاں ہونا




زندگی کے سابقے لاحقے عجیب ہیں
زندگی کے رابطے ضابطے عجیب ہیں
راستے عجیب ہیں
زندگی کی چاہتیں، راحتیں عجیب ہیں
ساعتیں عجیب ہیں
عجیب ہیں یہ سلسلے خمار کے
 زندگی سے پیار کے
عجیب زندگی ہے یہ
کہ سابقے یا لاحقے، رابطے یا ضابطے
ساتھ ہوں نہ ہوں مگر آس ٹوٹتی نہیں
عجیب زندگی ہے یہ

شبہ طراز ~



Poetry on life , zindagi k sabky lahaky ajeeeb han , zindagi k rabty zabty ajeeb han .
Poetry on Life 





کہنے کو توزندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا
خمار بارہ بنکوی~



زندگی نام ہے لمحوں کو 
اپنے انداز میں گنوانے کا
جون ایلیا ~




زندگی تجھ سے کسی طور نبھائی نہ گئی
مجھ سے دشمن ساتھ رویہ ہیں ہمیشہ رکھا




کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں 
زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ



ہم کو  ملی ہے زندگی ایسے کہ جس طرح
کوئی کسی کو قرض چکانے کا وقت دے 



 ظہیر مشتاق رانا~



وہ لوگ جن کو زندگی سے پیار تھا سلیم
وہ لوگ زندگی کی حراست میں مرگئے




زندگی کے پرچے کے
 سب سوال لازم ہیں ،سب سوال مشکل ہیں
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا  ہوں
حاشیے لگاتا ہوں
دائرے بناتا ہوں
یا سوال نامے کو دیکھتا ہی جاتا ہوں
زندگی کے پرچے کے
 سب سوالوں لازم ہیں ،سب سوالوں مشکل ہیں
امجد اسلام امجد~



Amjad islam Amjad's poem , zindagi k parchy k sab sawal lazim hain , sab sawal mushkil han .
Amjad Islam Amjad poetry on zindagi 




دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے
چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
ساحر لدھیانوی~




کون جیتا ہے زندگی اپنی
 ہر کسی پر کوئی مسلط ہے ۔ ۔ ۔




زندگی سے بھر گیا دل ، حسرتو
اب کہانی کیا بڑھانی  ، تخلیہ



زندگی کیاکسی مفلس کی قبا ہے جس میں
ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتےہیں



بہت روئے زندگی کو سینے سے لگا کر
ذکر خدا کرتے تو شاید ولی ہوتے




غم زندگی سے فرار کیا، یہ سکون کیوں  یہ قرار کیا
غم زندگی بھی ہے زندگی، جو نہیں خوشی تو نہیں سہی
~ نصیر الدین نصیر



زندگی کے سلوک کیا کہیے
جس کو مرنا ہو ، زندگی سے ملے
خمار بارہ بنکوی~




دو دن کی زندگی تھی صدیوں کا تھا سفر
ہم کیا بڑے بڑوں کے قدم ڈگمگا گئے




زندگی کیسے بسر ہوگی کہ ہم کو تابش

صبر آتا ہے نہ آشفتہ سری آتی ہے ۔ ۔ ۔




زندگی ہم خرید بیٹھے تھے
قرض ہر سانس نے اتارا ہے



~اتباف ابرک


Urdu quotes and sayings  about life :



زندگی کا المیہ یہ نہیں ہے کہ یہ بہت جلدی ختم ہو جاتی ہے بلکہ زندگی کا اصل المیہ یہ ہے کہ ہم جینا بہت دیر سے سیکھتے ہیں ۔ ۔ ۔



انسان کی زندگی بھی پودوں جیسی ہوتی ہے ۔ کچھ کو پانی دینے کے لیے اللہ تعالٰی کسی کو راہ دکھاتا ہے، اور کسی کو جنگل کے پودوں کی طرح خود سنبھالتا ہے ۔




اتنے کم ہمت نہیں بنو،زندگی موت کے شکنجے میں دم توڑ نے لگے تو بھی شیر بن کے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال دو۔  
سمیرا حمید ~



Sayings about life , quotes on zindagi, itny kam himat na bno , sumara Hameed quotes
sayings about life , Sumera Hameed's quote 





دنیا بھی عجب میلہ ہے ،کسی کے دم سے سلامت زندگی، کسی کے دم سے قیامت زندگی ۔





زندگی کی حقیقت سے بہت  سنجیدہ اور رنجیدہ نہیں ہوں ، ایک بات تو طے ہے آپ اس سے بھاگ نہیں سکتے ۔
خلیل جبران ~




،زندگی حد درجہ آسان ہو سکتی ہے
اگر آپ ڈھیٹ بن جائیں۔





زندگی جیتنے کے لئے تین سو ساٹھ داو آنے چاہیے ،ورنہ  صرف ایک ، انسان کو جینا آنا چاہئے، مر تو سب نے ہی جانا ہے۔ 
سمیرا حمید ~


Sumera Hameed quote zandagi jeetny k ly 360 dao any chaye werna surf ak insan ko jeena ana chye warna merto sab ny he jana hy .
sayings about life, Sumera Hameed's quote 





اگر تمہیں زندگی کی حقیقت معلوم ہو جائے توبیشک تم کوئی اور ساتھی نہیں چنو،  سوائے عشق حقیقی کے ۔ ۔ ۔ 
مولانا جلال دیں رومی~



نو میٹر واٹ زندگی آپ کو میدان جنگ میں سب سے آخر میں لے جا کر نہ کھڑا کر دے کھڑے ہو جائیں، بس گریں نہیں ۔

نو میٹر واٹ ۔ ۔ ۔
 کوئی ایک بھی دوست نہ ہو اور ہر طرف دشمن ہوں ،کھڑے رہیں،،، سب سے پیچھے۔ ۔ سب سے آخر میں ۔۔ روتے ہوئے ۔ ۔ سسکتے ہوئے ۔ ۔ غم زدہ اور ٹوٹے ہوئے۔ ۔
نو میٹر واٹ ۔ ۔ ۔
سمیرا حمید~