Updated 5 Jan 2021
New year poetry in urdu :
گذشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگی ۔ ۔
گذشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولا۔ ۔
New year poetry ~~~ یکم ہے نیا سال ہے دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے امیر قزلباش ~ |
~~~
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائے
.... کلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
~~~
عمر کا ایک اور سال گیا
وقت پھر ہم پہ خاک ڈال گیا
شکیل جمالی~
~~~
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
ڈاکٹر فریاد آذر~
~~~
مبارک مبارک نیا سال آیا
خوشی کا سماں ساری دنیا پہ چھایا
پلٹ سی گئی ہے زمانے کی کایا
نیا سال آیا نیا سال آیا
اختر شیرانی~
~~~
جس حال میں تم رکھو وہی حال مبارک
! !ہم اہل محبت کو نیا سال مبارک
ہردل کو ہو منہ مانگی تمناؤں کا مثردہ
! !ہر آنکھ کو من چاہے خدوخال مبارک
ہر پھیلی ہتھیلی کی دعاؤں کو دعائیں
! !ہر پاؤں کو منزل کی طرف چال مبارک
New year wish ~~~ |
پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ
راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی
~~~
سال بدلا ہے حال بھی بدلے گا
.. رب یہ میرا زوال بھی بدلے گا
~~~
0 Comments: