Friday, January 18, 2019

Motivational poetry


Updated : 20 March 2020

Motivational poetry in urdu 



What are you going to read in this article :
Motivational and inspirational poetry in urdu .
Actually I motivate myself with inspirational words of wise people or those who go through lots of difficulties and learn from them  , so I also want to get benefit from their wisdom .
Have a look on the collection of a poetry lover.


مستنصر حسین تارڑ کا کہنا ہے "پاؤں  گیلا کیے بغیر سمندر پار کیا جاسکتا ہے لیکن آنسو بہائے بغیر زندگی بسر نہیں کی جاسکتی" ۔ 
،واقع ایسا ہے جب آپ کسی معصوم بچے کی طرح اپنی کسی خواہش پہ نظریں جمائے بیٹھے ہوتے ہیں اور زندگی کسی رقیب رو سیاہ کی طرح کہتی ہے
، کیا کروہو یہاں چلو تلکو
(تلکو = کھسکو ، جاو یہاں سے)
جب ہزار کوشش اور جتن کے بعد بھی آپ کسی مقصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ، تو آپ کیا کرتے ہیں جو آپ کو زندگی کے میدان میں پھر سے کمر باندھ کے جدوجہد کرنے کے لیے تیار کرتا ہے ۔ 
"اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میرا جواب ہوگا "لفظ
جی ہاں لفظوں میں بہت طاقت ہوتی ہے آپ جیسا سوچتے ہیں، جیسا پڑھتے ہیں،جیسی صحبت اختیار کرتےہیں ، ویسے ہی بن جاتےہیں ہیں ۔
تو آئیں کچھ مثبت سوچتے اور پڑھتے ہیں ۔

~~~~

پروں کو کھول ، زمانہ اڑان دیکھتا ہے
زمیں پہ بیٹھ کے کیا آسمان دیکھتا ہے ۔ ۔ ۔



Urdu motivational poetry,  pron ko khol zamana uran dakhta hy
Urdu motivational poetry 


~~~~

ہے تبسم ہمارے لب پہ ابھی
ہم کہاں زندگی سے ہارے ہیں 


~~~~


سورج کجا نحیف سا  تارا نھیں ھوں میں

  لیکن سیاہ رات سےھارا نھیں ھوں میں

~~~~


انہیں یہ ضد ہے کہ چمن پر مسلط رہے گی خزاں
ہمیں یہ جنوں ہے کہ بہار لاکے  چھوڑیں گے 


~~~~

پچھلی رات کے پاگل پن سے باہر آ کے سوچ رہا ہوں
کھڑکی کھولی جا سکتی تھی
کمرا روشنی ہو سکتا تھا


~~~~


ہر مصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواب
اسطرح گردش دوراں کو رُلایا  میں نے  


Motivational poetry of famous  urdu poets. Her musibat ka dia ak tabasum sy jawab , yun gardish e duran ko rulaya mn ny .
urdu poetry 


~~~~


آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہ
اپنے سفر میں راہ کے پتھر تلاش کر
ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے
قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر



~~~~


شرط ہے صرف کوشش پیہم
پھر وہ جو رب ذوالجلال کرے


~~~~



شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برگ
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے 


~~~~


رات دن گردش میں ہیں سات آسماں
ہورہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا  
~مرزا غالب 


Motivational poetry of famous urdu poet Mirza Asadullah khan galib . Rat din gardish mn han saath asman ho rahy ga kuch na kuch gabrain kia .
Motivational poetry 


~~~~


لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کو
مرد وہ ہے جو زمانے کو بدل دیتے ہیں 
~اکبر الہ آبادی

Motivational poetry of Akbar Alla Abadi . Log kahty han badalta hy zamana sab ko , mard wo hy jo zamany ko badal dyty han
Motivational poetry of Akbar Alla Abadi


~~~~


صداقت ہو ہو تو دل سینوں سے کھچنے لگتے ہیں واعظ
حقیقت خود کو منوا لیتی ہے مانی نہیں جاتی
جگر مراد آبادی ~


~~~~

ٹھوکر سے میرا پاؤں تو زخمی ہوا ضرور
رستے میں جو کھڑا تھا ، وہ کہسار ہٹ گیا
شکیب جلالی ~




~~~~



شرط بس دل کا بدلنا ہے سمیع
دل بدلتا ہے تو ہر بات بدل جاتی ہے 

خانزادہ سمیع الواری~


~~~~


جو حرف حق تھا وہی جابجا کہا سو کہا
بلا سے شہر میں میرا لہو بہا سو بہا
شکست وفتح میرا مسئلہ نہیں ہے فراز
میں زندگی سے نبرد آزما رہا سورہا 
~فراز

~~~~



شکستگی میں بھی اک حوصلہ میسر ہے
خدا کا شکر ہے ہم کو خدا میسر ہے 
~ناصر بشیر


~~~~





راہ عمل میں جذبہ کامل ہو جس کے ساتھ
خود اس کو ڈھونڈ لیتی ہے منزل کبھی کبھی



~~~~


وہ اور ہی تھے جو گردش دوراں سے ڈر گئے
ہم تو رقص کرنے والے ہیں خود زندگی کے ساتھ 
~~~~

Motivational poetry of famous urdu poets in urdu. Wo or he thy jo gardish e duran sy dar gaye ,ham to raks krny waly han khud zindagi k sath .
Motivational poetry 


~~~~

اے دل نہ کر سیاہ اجالوں پہ تبصرے
مہنگے پڑیں گے وقت کی چالوں پہلے تبصرے 
ہمت اگر ہے تو منجدھار میں اتر 
ساحل سے کر نہ ڈوبنے والوں پہ تبصرے 
~ڈاکٹر قاسم جلال 



~~~~


خرد سے حل نہیں ہوتے مسائل
جنوں کو کام میں  لانا پڑےگا



~~~~


وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہے اس دور میں جینا لازم ہے 



~~~~


یہ ہمیں خواب دیکھنے کا ہنر
مستقل جاگنے سے آیا ہے



~~~~


مکاں کے سارے دریچے کھلے رکھو محسن
نہ جانے کون سی جانب سے روشنی آئے


~~~~


جہان تازہ کی افکار تازہ سے ہے نمود
کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا
~علامہ اقبال 


Motivational poetry of Allama Iqbal. Jahan e taza ki afkar e taza sy hy numood , k sang o khisht sy hoty nahi jahan payda .
Motivational poetry of Allama Iqbal 




آپ بھی کمنٹ کے ذریعے اپنا طریقہ بتاسکتے ہیں جس کے ذریعے آپ خود کو حوصلہ دیتے ہیں ۔اور وہ کیا چیز ہے جوآپ کو زندگی کے میدان میں سرگرم رکھتی ہے؟
😊 شکریہ



Also read:








0 Comments: