Wednesday, November 7, 2018

Badlo soch

Badlo soch

Updated :14 May 2019

 بدلو سوچ                 
  Badlo soch,       badlo zindagi

In this article you are going to read life changing quotes of Qasim Ali shah,  and  Akhter Abass

آپ اپنی زندگی کے ہیرو ہیں۔ اور ہیرو اپنی جنگ خود لڑتے

ہیں ۔ وہ دوسروں کے ہاتھوں کی طرف نہیں دیکھتے ، دوسروں سے امیدیں نہیں لگاتے ، خاموشی سے اپنا کام کیے جاتے ہیں ۔  مشکلات میں سے اپنا راستہ

خود نکالتے ہیں ،اپنے کام سے دوسروں کو مسحور کرتے ہیں ،اور دوسروں کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا کرتے ہیں ۔

آج میں نے ایسے ہی دوہیروز کا انتخاب کیا ہے ، جن کے لفظوں سے پھول جھڑتے ہیں، جن کے لفظ روشنیاں بکھیرتے ہیں ، بھولے بھٹکوں کو راستہ دیکھاتے ہیں .چلیے آئیے ہم

اپنے اقوال زریں کی طرف آتے ہیں

Qasim Ali shah quotes , Pakistani motivational speakers quotes, Qasim Ali shah
,Badlo soch badlo zindagi,  Qasim Ali shah quotes

:Qasim Ali shah quotes

Quotes from "Kamyabi ka pygham" by Qasim Ali shah

Qasim ali shah quotes

GUFTAGU QASIM ALI SHAH KAY SATH گفتگو قاسم علی شاہ کے ساتھ Hardcover 

عظیم لوگوں کو منفرد بنانے والی طاقت کا نام ہے سوچ ، آپ جیسا سوچتے ہیں ویسے بن جاتےہیں ۔ ۔ ۔
(کامیابی کا پیغام)

آپ خود پر اختیار رکھے بغیر دنیا پر اختیار نہیں رکھ سکتے، دنیا کو فتح کرنے سے پہلے خود کو فتح کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔
(کامیابی کا پیغام) 

محنتی کے سامنے پہاڑ کنکر ھے، اور سست کے سامنے کنکر پہاڑ ۔ ۔ ۔
(کامیابی کا پیغام )



Quotes from "zara nam ho " by Qasim Ali shah 

جن کا اندر مضبوط ہو، باہر کے طوفان ان کا کچھ نہیں بگاڑ            
سکتے ۔ ۔ ۔

(ذرا نم ہو )

انسان اپنے اندر کی جنگ لڑ  لے ، تو باہر کی جنگوں ں کا کم ہی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

بہت سی کتابیں  اور کتابوں کا علم کسی کام کا نہیں، اگر زندگی میں کوئی ایسا مقصد نہیں جس کے لئیے آپ علم اکھٹا کر رہے ہوں۔  ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )


ساری دنیا کے رہنماؤں کی رہنمائی بھی کچھ نہیں کر سکتی۔

        اگر آپ کچھ کرنا نہیں چاہتے ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

ہمارا زیادہ تر ابلاغ زبان کے بغیر ہوتا ہے ، اور اگر یہ ابلاغ کمزور ہو تو زبان  کو چیخنے کی زحمت کرنا پڑتی ہے ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

باہر کے اندھیروں کی  خیر ہے ، بس کبھی اندر اندھیرا نہ ھونا دیں ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

کبھی  حالات کو اپنے مطابق  ڈھال لیں، اور کبھی کبھی حالات کے مطابق ڈھل جائیں ، اور چلتے جائیں ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

خلوص سے محنت کرنے والے کو کوئی نہ کوئی غیر مرئی مدد مل ہی جاتی ہے۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

کچھ کرکے دیکھا نے والے اپنی زندگی کے چار دنوں کو دو آرزو اور دو انتظار میں ضائع نہیں کرتے۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

گانے والا پرندہ اپنی مستی میں گا رہا ہوتا ہے ،اس فکر سے آزاد ہو کر ، کہاں کون سن رہا ہے اور کون نہیں ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

ساری دنیا کی" ناں" کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، اگر آپ کے اندر سے " ہاں "کی آواز آ رہی ہو ۔ ۔ ۔
  (ذرا نم ہو )

Akhter Abbas quotes , naya zavia,  Pakistani motivational speakers quotes
Akhter Abass quotes  ,Badlo soch badlo zindagi 
            :Akhter Abass quotes

ساتھ اللہ جی کا مانگا کریں وہ مستقل اور بہترین ساتھ ہے، ہمارا بنانے والا ہے نا ، اسلیئےمزاج اور ضرورتوں کو سب سے اچھی طرح سمجھتا ہے ،اپنے بارے میں خود فیصلے نہ کیا کریں سارے فیصلے اسکو کرنے دیا کریں ۔ ۔

سچے جذبے ہمیشہ تازگی لاتے ہیں، آسودگی پھیلاتے ہیں ۔ ۔             

کوئی بلاوجہ کب روتا ہے؟ رونا ہمیشہ محبت کا نہیں ہوتا
کبھی اپنی کمی اور کوتاہی کے اظہار کا ہوتا ہے اور کبھی خوف کے اقرار کا ہوتا ہے، بے بسی کا رونا اور طرح کا ہوتا ہے اس میں پورا جسم شریک ہوتا ہے، اور آنسو باہر نہ بھی
گریں تو اندر بہت بوندیں گرتی ہیں ۔ ۔ ۔

کتنا اچھا ہو کہ تم کتے سے الجھو ہی نہیں اسے بھونکنے دو اور اس کے مالک کو پکارو مالک کے متوجہ ہوتے ہیں وہ خاموش ہو جائے گا، مالک ہی کتے کہ شر سے تمہیں بچائے گا ۔۔

جو کام بھی کرنا ہو اگر مہارت کا کمال نہیں بھی دکھا سکو، بد دیانتی کا وبال بہرحال نہیں کمانا ۔ ۔ ۔

جب ساری دنیا ساتھ چھوڑ دیتی ہے تو اپنے آنسو ہی تو ہوتے ہیں جو ساتھ رہتے ہیں ، دکھ بتاتے ہیں اور عرش ہلاتے ہیں ۔ ۔

(آپ بھی اپنے پسندیدہ مصنف کا نام بتاسکتے ہیں تاکہ ہم آپ کی پسند کے اقوال آپ تک پہنچا سکیں۔)

اپنی آراء سے ضرور آگاہ کیجئے گا ۔
شکریہ