Monday, February 18, 2019

Highly sensitive people


Updated : 19 July  2019


In this article you are going to read how highly sensitive people think and feel . And some problems faced by highly sensitive people in urdu language.


Highly sensitive people
   Highly sensitive people
      Image source : Google 

                                

  : Being highly sensitive   




Characteristics image of highly sensitive people
Characteristics of highly sensitive people 
Image source :  Introverts planet


مکتب عشق کا دستور نرالا  دیکھا
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا ۔ ۔ ۔

maktab-e-ishq ka dastoor nirala dekha uss ko chutti na mili jis ne sabaq yaad kiya

زندگی کا دستور بھی ایسا ہی ہے ، اس میں بھی ہر مخلص ، اور حساس بندا ہی ہمیشہ زیر عتاب رہتا ہے ۔
نہ تو لوگ انہیں ریاعت دینے کو تیار ہوتے ہیں نہ ان کا ضمیر انہیں کسی قسم کی ریاعت دیتا ہے۔

مجھے لگتا ھے انسان کو وہ سب کرلینا چاہیے ، جو وہ کرنا 
چاہتا ہے ۔ ۔ ۔
ورنہ وہ سب کرنا پڑتا ہے جودوسرے چاہ  رہے ہوتے ہیں ۔ ساری زندگی آپ لوگوں کی توقعات پوری کرنے میں گزار دیتے ہیں اور نتیجتاً، نہ تو آپ خود خوش رہ  پاتے ہیں 
نہ دوسروں کو رکھ پاتےہیں ۔ 

اپنی خواہشات مار مار کر آپ ایک مشین  بن جاتےہیں ،خواہشات  سے عاری مشین ۔۔۔ 
اور لوگوں کی توقعات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتں ۔۔۔
آپ ساری زندگی دوسروں کو عزت دیتے دیتے یہ بھول جاتے ہیں ، کہ آپ بھی محترم ہیں آپ کی بھی کچھ خواہشات اور توقعات ہیں ۔۔۔ اور کچھ ضروریات بھی۔ ۔ ۔
مگر فرق کس کو پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ 


Highly sensitive people’s characteristics,  they want to brighten up others lives ,no matter what.
Highly sensitive people’s characteristics 

اگر آپ خود اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو یہ مت سوچیے کہ کوئی دوسرا آکے آپ کے لیے کچھ کرے گا ۔۔۔۔
آپ کی یہ زندگی سو فیصد آپ کی ذمہ داری ہے ۔ ۔ ۔۔


مگر مسئلہ یہ ہے کہ 
"ہر کسی کی آواز پر لبیک کہنے والے دل کی آواز پر سر ، منہ لپیٹ کر سوتے بن جاتےہیں ۔"
(سعدیہ)

حساس لوگ جتنی بھی تقریریں سن لیں ، اقوال زریں پڑھ لیں ۔ ان کی بناوٹ اور ساخت ایسی ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے دل توڑنا نہیں چاہتے 
اور اپنے  ٹکڑوں (دل کے) کو سنبھالنے میں ہلکان ہوئے پھرتے ہیں ۔۔ 
میں نے حساس لوگوں کو بہت کم اندر سے خوش دیکھا ہے۔ 


خود میں  اتنی ہمت پیدا کرو ،کہ  جو کرنا چاہتے ہو کر جاو ورنہ
اپنی ناکام حسرتوں کا بوجھ خود اٹھانا پڑتا ہے۔ 
لوگوں سے توقعات رکھنا بیکار ہے ۔ کیونکہ اکثر و بیشتر ہم غلط لوگوں سےغلط توقعات وابستہ کرلیتے ہیں ۔
 غلط لوگوں سے توقعات رکھنا بالکل  ایسے ہی ہے جیسے  ہم نوکیا 3310 سے سامسنگ گیلکسی کی خصوصیات چاہ رہے ہوں۔
ایک چیز میں وہ خصوصیات تلاش کرنا جو اس میں ہے ہی نہیں سراسر حماقت ہے ۔
اسی طرح حساس لوگوں کو یہ درس دینا کہ وہ صرف دل 
کی سنیں، بھاڑ میں جائے دنیا ۔ ۔ سراسر حماقت ہے ۔

کوشش کیا کرو کہ لوگوں کو معاف کردیا کرو،  لوگوں 
کی مجبوریاں ہوتی ہیں ۔  کچھ اپنے سوا کسی کو خوش نہیں رکھ سکتے، اور کچھ سب کو خوش رکھنا چاہتے ہیں ۔ اور ایسے میں خود کو فراموش کر دیتے ہیں ۔

 "وفا ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ہے،  اور بے وفائی کا حوصلہ بھی کسی کسی کے پاس ہوتا ہے ۔"
(نامعلوم)


Tu bacha bacha kar na rak isy Allama Iqbal poetry
 Allama Iqbal poetry 


 "کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ اچھے لوگوں کے کوئی  حقوق نہیں ہوتے صرف فرائض ہوتے ہیں  "
(سعدیہ )
اور وہ یہ کہہ کہ خود کو تسلی دیتے ہیں. . .
  •   کہ چلو کوئی بات نہیں،  لوگوں نے تو جو ہمارے ساتھ کیا سو کیا کم از کم ہم نے کسی کے ساتھ برا نہیں کیا ۔
  • کوئی بات نہیں ،ان تمام ناکامیوں نے مجھے مضبوط بھی تو بنایا ہے ،
  • ان مشکلات سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، 
  • شاید اسی میں بہتری ہو،
  • شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری بھلائی اس میں نہ ہو۔ (سورہ بقرہ )
  • اور یہ کہ" دنیا مومن کے لئیے قید خانہ ہے ،اور کافر کے لیے جنت۔"(صحیح مسلم 2956  )
  • "اگر آپ ایماندار اور سچے انسان ہیں تو آنے والے بظاہر بے وجہ مسائل میں بھی کوئی نہ کوئی کرم کا پہلو مل جائے گا ۔" ( قاسم علی شاہ  )
  • اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے۔ (سورۃ الضحٰی) 


Highly sensitive people and karma
  : Image source  Towards eternity


خود کو دی گئی ایسی مثالوں کے بعد دل بہل جاتا ہے ۔ ۔
اور کیوں نہ بہلے" وہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا" ۔ ۔ ۔۔

0 Comments: